گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ خلفاء راشدین کے بیمثال سنہری کارناموں سے تاریخ اسلام کے اور اق روشن ہیں،انکی دینی خدمات تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں،خلفاء راشدینؐ کی زندگی اور منصفانہ طرز حکمرانی قیامت تک آنیواے حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے،خلفاء راشدین نے اپنے دور خلافت میں نظام مصطفٰے کو عملی طور پر نافذ کیا جس کے باعث ہر طرف امن تھا اور عوام کو بنیادی حقوق حاصل تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلافت راشدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،علامہ محمد عمر صدیقی ، حاجی غلام فرید کیلانی،حافظ عدیل عارف اور دیگر نے خطاب کیا۔
خلفاء راشدینؓ کے سنہری کارناموں سے تاریخ اسلام روشن ہے: اکبر نقشبندی
Nov 11, 2021