لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کے تسلسل پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔آمدن نہ بڑھنے اورمہنگائی کی وجہ سے عوا م کی قوت خرید جواب دے رہی ہے جس سے ہر طرح کے کاروبارمیںشدید مندی کا رجحان ہے۔ موجودہ حکومت کے دورمیں عوام کو کبھی ریلیف نہیں ملا بلکہ روزانہ کی بنیادوںپر مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں۔ حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیںکیونکہ اسے صرف آئی ایم ایف سے قرض کیلئے اس کی شرائط کو پورا کرناہے۔ اپوزیشن جماعتوںسے مطالبہ ہے کہ وہ حکومت کی عوام اورتاجردشمن پالیسیوں کے خلاف ایوانوںمیںبھرپور آوازبلند کریں اور حکومت کو فیصلے واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔