امریکہ کیساتھ مذاکرات پر تیار‘ داعش سے دوسرے ممالک کو خطرہ نہیں: طالبان

Nov 11, 2021

کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان رہنما ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگست سے اب تک داعش کے 600 ارکان اور ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔افغانستان میں موجود داعش خراسان سے دیگر ممالک کو کوئی خطرہ نہیں۔ امریکہ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ مذاکرات میں افغان مسائل پر بات ہوئی۔ داعش کے ارکان افغانستان میں بہت زیادہ نہیں انہیں یہاں حمایت حاصل نہیں۔ طالبان مسلسل داعش کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ افغانستان میں موجود داعش خراسان‘ عراق اور شام والی داعش نہیں، داعش خراسان میں زیادہ تر مقامی افراد ہیں جو عراق و شام والی داعش سے متاثر ہیں۔ افغانستان میں موجود داعش خراسان سے دیگر ممالک کو کوئی خطرہ نہیں۔ امریکہ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ مذاکرات میں افغان مسائل پر بات ہوئی۔
طالبان

مزیدخبریں