لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے 14 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شجاعت علی رانا کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ، عثمان اعجاز باجوہ کو ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ، آفتاب احمد کو ایس پی ایڈمن گوجرانوالہ، عاطف نذیر کو اے آئی جی لاجسٹک، نعیم عزیز کو ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، مزمل حسین کو ایس پی اکاؤنٹبیلیٹی برانچ گوجوانوالہ کا اضافی چارج، واجد حسین کو ایس پی پی ایچ پی سرگودھا کا اضافی چارج، فیاض احمد کلو کو ڈی ایس پی لیگل ملتان، عزیز احمد کو ڈی ایس پی چناب نگر، ناصر نواز کو ڈی ایس پی نشاط آباد فیصل آباد، رانا غلام عباس کو ڈی ایس پی سٹی شیخوپورہ، شاہد حسین کو ڈی ایس پی صفدر آباد شیخوپورہ، شاہد محمود کو ڈی ایس پی گوجرانوالہ جبکہ احسان اللہ کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔