ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس:  زرداری کی  ایک روز  استثنیٰ کی درخواست منظور 

Nov 11, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیرسماعت سابق صدر آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی۔ ملزمان کے وکلاء نے استدعا کی کہ اسلام آباد بار کونسل کی ہڑتال ہے عدالت سماعت ملتوی کرے، جس پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں