قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  برائے داخلہ کا اجلاس آج ہوگا

Nov 11, 2021

 اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس (آج)جمعرات کوہوگا نادرا ہیڈکوارٹرز  اسلام آبادمیں ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ، کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کوسٹ گارڈز (ترمیمی) بل2021، کوڈ آف کرمنل پروسیجر (ترمیمی) بل2021، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ترمیمی) بل2021 اور پاکستان رینجرز (ترمیمی) بل2021 سمیت کئی دیگر بل زیر غور آئیں گے۔

مزیدخبریں