اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.1037 ڈالر کمی کی گئی۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.1021 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.6791 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت 15.7626 ڈالر فی یونٹ تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں ایل این جی 15.5280 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔