بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 

Nov 11, 2021

لاہور( خصوصی نامہ نگار)بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 55پیسے فی یونٹ اضافہ حکومتی کرپشن کی نئی کہانی ہے  جس کی مذمت کرتے ہیں،عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوںمیں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں