متحدہ‘ ق لیگ نے ووٹنگ مشین بل کی کھل کر مخالفت کی

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد بلوں کی منظوری کے عمل میں اتحادی جماعتوں کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی دو بڑی اتحادی جماعتوں جی ڈی اے، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)  پر اتحادیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں اتحادیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ نہ دیے جانے اور طریقہ کار سے عدم واقفیت کا شکوہ کیا۔ذرائع کے مطابق اتحادیوںنے موقف اپنایا کہ آنکھیں بند کرکے کسی بھی بل کی حمایت نہیں کرسکتے ہیں۔ حکومت پر اتحادیوں نے واضح کیا کہ ای وی ایم کے معاملے پر ہم سے بھی مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیردفاع پرویز خٹک نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی کا مشورہ دیا اور وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ اتحادی جماعتیں اس بل پر راضی نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اتفاق رائے نہیں، حکومت کو خدشہ تھا کہ مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل پاس نہیں ہوسکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل کی کھل کر مخالفت کی۔
اسلام آباد (رانا فرحان اسلم) حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور دیگر قانون سازی کی حمایت کیلئے مرکزی قائدین سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگا جس پر حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جانے والے بلوں کی حمایت کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ظہرانے میں حکومت نے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ اجلاس میں ممکنہ قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے کا  کہا۔ اتحاد  ارکان نے کہا حکومت کی اتحادی جماعتوں کو قیادت کیساتھ مشاورت کرنے دی جائے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جانیوالے بلوں پر مشاورت کے بعد حمایت کے حوالے سے گرین سگنل دئیے جانے کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...