امن قا ئم رکھنا ریاستی ذمہ داری، بخار کیلئے دواکی دشتیابی یقینی بنائی جا ئے: عثمان بزدار

Nov 11, 2021

 لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ضروری ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ امن عامہ کی فضا بہتر بنانے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔ ریجنل و ڈسٹرکٹ پولیس افسران امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ لاء  اینڈ آرڈر کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس  کرکے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ متعلقہ افسر امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے  اقدامات کی خود مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ قیام امن کے لئے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارو ں کا کردار قابل تحسین ہے۔ فرض کی راہ میں جان دینے والے پولیس اہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹورز پر بخار کی میڈیسن کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت و سیکرٹری صحت کوہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو بخار کی میڈیسن کی دستیابی میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔ متعلقہ حکام میڈیسن کمپنیوں اور سٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔  میڈیسن کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام  کہا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیلی فون پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے میڈیکل سٹورز پر بخار کی میڈیسن دستیاب ہے۔ بعض لوگوں نے حقائق کو مسخ کر کے پراپیگنڈا کیا۔ بخار کی دوائی کی کوئی قلت نہیں۔

مزیدخبریں