پاکستان کا بگڑا نظام ہم ٹھیک کرینگے، مصطفی کمال

Nov 11, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی انجن کراچی کی تعمیر و ترقی صرف پاک سرزمین پارٹی ہی کر سکتی ہے کیونکہ ہمارے پاس ہی وہ صلاحیت اور تجربہ ہے جو پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو ٹھیک کردے گا۔ سندھ کے وسائل اور اختیارات پر قابض پیپلزپارٹی نے جہاں ایک جانب کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں پر سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کردیے ہیں تو وہیں دوسری جانب جعلی ڈومیسائل کے زریعے میرٹ کوقتل کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پارٹی دفتر میں ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے تمام تجربات کرکہ دیکھ لیے، اب کراچی سے کشمیر تک عوام کے پاس پی ایس پی کے علاہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہو، انشا اللہ ہم پاکستان کا بگڑا نظام ٹھیک کردیں گے۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت مرکزی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے عہدے داران بھی موجود تھے۔
 مصطفی کمال

مزیدخبریں