اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام فیملی کون کانفرنس18نومبرکوہوگی

Nov 11, 2021


لاہور(سٹی رپورٹر)صحت کی بنیا دی معلو ما ت کی فر اہمی اور مختلف امر اض کے بچا ئو کے حو الے سے اکیڈمی آف فیملی فز یشنز پا کستا ن کے زیر اہتما م مقامی ہو ٹل میں 31ویں چا ر روزہ فیملی کو ن کا نفر نس18نو مبر سے شر وع ہو گی۔کا نفر نس میں ایکسر ے ،ایم آر آئی ،سی ٹی سکین اور الٹر ا سا ئو نڈ کی جد ید ریسر چ با رے اند رون ملک وبیر ون ملک کے ما ہر ین تفصیل سے روشنی ڈالیںگے۔کا نفر نس کی تفصیلا ت کے با رے میں ڈاکٹر طا رق محمو د،ڈاکٹر سعید احمد ،ڈاکٹر طا ہر چو دھر ی،ڈاکٹر عا صم شفیق،ڈاکٹر احمد نو ید ،ڈاکٹر سجا د ملک ،ڈاکٹر عبد الر حمن ،ڈاکٹر اشفاق،کرنل (ر) ڈاکٹر افتخا ر حسین،ڈاکٹر اعظم خا ن ،ڈاکٹر ارشد شہو د،ڈاکٹر شعیب احمد،ڈاکٹر کیپٹن نیا ز احمد،ڈاکٹر عبد الستار،ڈاکٹر یعقو ب انو ر،ڈاکٹر غلا م شبیر ملک ،ڈاکٹر ادریس احمد بھٹی،ڈاکٹر عمر رشید،ڈاکٹر غلا م اویس قر نی،ڈاکٹر نا ہید ند یم ،ڈاکٹر فا ئر ہ ،اور ڈاکٹر بر جیس نے روز نا مہ نوائے وقت سے گفتگو کر تے ہوئے ا نٹر نیشل فیملی کو ن کا نفر نس کے با رے میں بتا یاکہ پہلے دن 18نو مبر کو شیخ زائد ہسپتا ل کے آڈیٹو ر یم میں صبح آٹھ بجے سے لیکر چا ر بجے تک ایکسر ے ،ایم آر آئی ،سی ٹی سکین اور الٹر ا سا ئو نڈ کی جد ید ریسر چ با رے اند رون ملک وبیر ون ملک کے ما ہر ین تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ ڈاکٹر افتخا رمحمود پٹھو ں اور جو ڑو ں کے امر اض میں الٹر ا سا ئو نڈ سے تشخیص با رے مکا لہ پڑ ھیں گے اور پا کستا نی ڈاکٹر ز کو عملی تر بیت بھی دیں گے۔دوسر ے روز شوگر کے امر اض اور اس کے مختلف جسم کے حصو ں دما غ ،دل گر ودں وغیر ہ پر ہو نے والے اثر ات با رے تر بیت دی جا ئے گی ۔تیسر ے روز دل،بلڈ پر یشر اور،پھیھپڑوں کی بیما ریو ں کے با رے سیشن ہو نگے۔کانفر نس کے آخری روزصبح سے شا م تک مختلف بیما ر یو ں با رے ما ہر ین مقا لے پڑھیں گے۔

مزیدخبریں