لاہور(نامہ نگار)شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز محمد احسن یونس نے اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوں و پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے۔ کھلی کچہری میں 18 شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔کھلی کچہری میں چھٹی وتبادلوں کیلئے6پولیس افسران واہلکاربھی پیش ہوئے۔ عدالتوں میں زیر التواء دیوانی نوعیت کے معاملات پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔تھانوں میں شنوائی نہ ہونے کی صورت میں شہری 11تا 2 بجے تک ان کے دفتر میں کھلی کچہری میں تشریف لائیںجبکہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہریوں کی تھانوں میں شنوائی کے لئے پولیس افسر شام 4تا6 اپنے دفاتر میں موجودرہیں۔