پاک سوزوکی کی جانب سے مختلف ہسپتالوں کیلئے طبی آلات کاعطیہ

Nov 11, 2021

کراچی (کامرس ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کی معاونت اور اسپتالوں کو سہولیات کی فراہمی کی غرض سے، پاک سوزوکی نے کووڈ سے بچاؤ کی اشیاء (حفاظتی سوٹ، کورآل، ماسک، دستانے، باڈی بیگز، چشمے، فیس شیلڈز، الکوحل وائپس،ڈیٹول، سینیٹائزر وغیرہ)، طبی آلات (جیسا کہ مریضوں کے لیے بیڈز، سائیڈ مانیٹر اور آکسیجن سلنڈر) اور  اے سی اسٹینڈنگ یونٹ تین مختلف ہسپتالوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بطور عطیہ فراہم کیں۔ یہ تینوں ہسپتال اپنے علاقوں کے مریضوں کو مفت طبی علاج فراہم کر رہے ہیں اور ان میں علیحدہ کووڈ ٹریٹمنٹ وارڈبھی موجود ہیں۔ جی ڈی اے ہسپتال گوادر ،حکومت بلوچستان، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان آرمی کے باہمی تعاون سے خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سوزوکی گوادر موٹرز کے مالک شیرجان نے پاک سوزوکی کی جانب سے یہ عطیات جی ڈی اے ہسپتال گوادر کے سی ای او کرنل شعیب اصغر کے حوالے کیئے۔ طیب اردگان ہسپتال ہسپتال ۰۵۲ بیڈز (۰۰۵  بیڈز تک قابل توسیع) پر مشتمل ہے اور انڈس ہسپتال نیٹ ورک کے تحت خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ محمد علی لودھی-ہیڈ آپریشنز نے ڈاکٹر شیراز حسن، فیکلٹی ہیڈ طیب اردگان ہسپتال کو عطیات فراہم کئے۔ محمد عرفان طارق ہیڈ کارپوریٹ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ ،محمد اشہد خان سیکشنل ہیڈ کارپوریٹ افیئرز اور پاک سوزوکی اور ہسپتال کے دیگر آفیشلز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (DHQ) اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ۰۰۹بیڈز پر مشتمل ہیں۔محمد علی لودی، ہیڈ آپریشنز نے ڈاکٹر ثمینہ جبیں، ہیڈ میڈیکل سپلائیز DHQ ہسپتال فیصل آباد کو عطیات فراہم کئے۔ محمد عرفان طارق- ہیڈ کارپوریٹ پلاننگ، محمد اشہد خان- سیکشنل ہیڈ کارپوریٹ افیئرز، شہزاد حمید- سینئر منیجر مارکیٹنگ ایریا آفس لاہور اور پاک سوزوکی اور ہسپتال کے دیگر آفیشلز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں