منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے   پر نوافرادکے خلاف مقدمات درج 

Nov 11, 2021

ملتان (خبر نگار خصوصی ) منشیات فروشی کے الزام میں مظفرآبادپولیس نے ملزم عارف سے 10 لیٹر شراب،ملزم جاویدسے10لیٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عبدالمجیدسے 25لیٹر،ملزم نصیر سے 20لیٹر شراب،مخدوم رشیدپولیس نے ملزم صابر سے 15 لیٹر ،بستی ملوک پولیس نے ملزم عرفان سے20لیٹر،ملزم شفیق سے21لیٹر،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم امتیاز سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ کے الزام میں صدرپولیس نے ملزم بلال سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی،پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں