انگلینڈ، آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی ٹیم سے خطرہ ہو گا: شنیرا اکرم

Nov 11, 2021


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ٹوئٹ میں آسٹریلوی اور انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں انہیں ہونے والے خطرے سے خبردار کر دیا۔شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں جس چیز سے خوف محسوس کرنا چاہیے وہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے۔انہوں نے آسٹریلوی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کر کے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ہم یعنی پاکستان اور پاکستانی کرکٹ بورڈ ہمیشہ کھلے دل سے سب کو خوش آمدید کہیں گے۔

مزیدخبریں