نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںآج  سیمی فائنل دکھانے کی تیاری مکمل 

Nov 11, 2021


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان کی سب سے بڑی سکرین پر دکھانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں،صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی بھی میچ دیکھیں گے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو بہترین اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے باہر واک تھرو گیٹس اور سکینرز لگائے جائیں گے،پنجاب پولیس اور سپورٹس بورڈ کی سکیورٹی ٹیم فرائض سرانجام دیں گے،صوبائی وزراء ، معاونین خصوصی اور ارکان اسمبلی کودعوت دی گئی ہے، طلبہ وطالبات میچ دیکھیں گے،فیملیز کیلئے الگ انتظام کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں