ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ فوڈ نے ملتان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3 بیکریوں کو 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔بیکری مصنوعات میں نان لیبل کیمیکلز,کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر بیکریز کو جرمانے کیے گئے۔اس کے علاوہ ملتان میں مینو فیکچرنگ یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی پائے جانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔مزید ملتان میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ سالٹ کی فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں ساہیوال اور اوکاڑہ میں 2 سپر سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔