اسلام آباد(وقائع نگار)شہری کی قیمتی اراضی کے جعلی اشٹام پیپر بنانے والے ملزمان کے خلاف 16سال بعد انکوائری مکمل ہونے کے بعد مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،ملزمان کے خلاف انکوائری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کی تھی۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مارگلہ میں شہری اسرار احمد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی قیمتی پراپرٹی حاصل کرنے کے لیئے ملزمان نے 2005کا شراکت داری کا ایک ا شٹام حاصل کیا جس بابت سائل نہ تو کوئی دستخط کیے اور نہ ہی کوئی انگوٹھا لگایا اس کے باوجود چاروں ملزمان نے قیمتی اراضی میں اپنی شراکت داری ظاہر کر دی علم ہونے پر جب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو درخواست دی گئی تو اشٹام فروش نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو جواب دیا کہ اشٹام نمبر ی 4419اس نے جاری کیا تھا جبکہ اسرار احمد نے اس پر کوئی دستخط یا انگوٹھا نہیں لگایا تھا انکوائری مکمل ہونے کے 16سال بعد ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی فراڈ جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔