اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کو ہفتہ وار ایس پی آئی کی صورتحال کے بارے میں بتایا جس میں ہفتہ کے دوران 0.67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ ہفتے کے دوران 03 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سیکرٹری نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مشیر خزانہ نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی چیف سیکریٹریز کو مشورہ دیا کہ وہ منڈیوں میں سپلائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے گندم کی روزانہ ریلیز کریں۔ ملک میں چینی کی قیمت کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ حکومت کے فعال اقدامات کی وجہ سے پنجاب میں قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔
مشیر خزانہ
سندھ‘ بلوچستان آٹے کی سپلائی بہترکرنے کیلئے گندم کی ریلیز بڑھائیں: شوکت ترین
Nov 11, 2021