ملتان (نیوز رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ پی او ایس اور سیلز ٹیکس میں جبری رجسٹریشن کسی صورت قبول نہیں اس سلسلہ میں تاجر برادری متفق اور متحد ہے 30نومبر کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے انجمن تاجران جنرل ٹرک اسٹینڈ مخدوم رشید روڈ کے انتخابات میں کامیاب ہونیوالے عہدیداروںکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ظفر اقبال صدیقی نے ملک طاہر ڈوگر،شفقت رضا ملک،چوہدری عامر سلطان کے ہمراہ نومنتخب عہدیداران صدر اعجاز جنجوعہ ، سرپرست اعلی ضیاء اللہ نیازی،سرپرست سجاول خان ، جنرل سیکرٹری وحید خان،چیئرمین رانا اسرار وائس چیئرمین محمد علی خان،سینیئر نائب صدر شہباز جنجوعہ نائب صدور نور علی خان،مرزا وحید حسین،رانا عبدالستار ،ایم سلمان،ایم کامران،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کاشف کمبوہ،فنانس سیکرٹری شاہد کمبوہ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔