راولپنڈی (جنرل رپورٹر) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے اعلان کردہ 8تا10ربیع الثانی عالمگیر ایام عسکری کے محافل میلاد اور تہنیتی تقریبات کے انتظامات کیلئے ٹی این ایف جے کی جانب سے اندرون و بیرون ملک کنوینر مقرر کر دیئے گئے ہیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینرڈاکٹرایس رضوی نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی کہ عالمگیر ایام عسکری کے موقع پر عالم اسلام کے مسائل کے حل ،وطن عزیز کے تحفظ و استحکام اور اسلامی تحریکوں کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگی جائیں،محافلِ میلاداور پروگراموں کا انعقاد کرکے خانوادہ محمد و آل محمدؐ و پاکیزہ صحابہ کبارکی خدمت میں سپاس عقیدت ،مظلومین سے اظہار یکجہتی اور دنیائے ظلم و بربریت ودہشت گردی سے نفرت و بیزاری کاظہار کیا جائے ۔ڈاکٹر ایس ایم رضوی نے باورکرایاکہ حضرت امام حسن عسکری ؑ کے سیرت و کردار کی عملی پیروی حریت و آزادی سے ہمکنار ہونے کیلئے سبق آموزہے ، امام حسن عسکری علیہ السلام کے ولادت باسعادت کے پرُنور موقع پر امام حسن عسکری ؑ اور خانوادہ نبوت و رسالت پر خراجِ عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے دنیائے ظلم و بربریت سے عملی بیزاری کی جائے، انہو ںنے کہا کہ حضرت امام حسن عسکری ؑ نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ جس طرح کوئی ہمارے آبائو اجداد کو زیر نہیں کر سکا اسی طرح ہمیں بھی ہر گز جھکایا نہیں جا سکتا بلکہ ہم فقط احکام الہیٰ کے پابند ہیں۔