لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے حکومت ڈیجیٹل موڈکے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کویقینی بنائے ۔ تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی ایمنسٹی حاصل کرنے والے افراد میں بے یقینی کی کیفیت ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی تجاویز وفاقی ٹیکس محتسب کو دی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین اورجنرل سیکرٹری قمرالزمان چودھری نے وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے اپنی کمیٹی کا ایڈوائزر منتخب کرنے پر مبارک دینے کیلئے آنے والے ٹیکس بار ممبران سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ 30لاکھ ٹیکس دہندگان کے مسائل کو کم کرنے اور ایف بی آر سے افسر شاہی کو ختم کرنے میں وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کو مکمل فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ٹیکس نظام میں بہتری اورٹیکس دہندگان کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے پاکستان ٹیکس بار ہر ادارے کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ڈیجیٹل موڈپر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کویقینی بنایا جائے:ٹیکس بار
Nov 11, 2021