علامہ اقبال کی شاعری قوموں کی تقدیر بدلنے کا خاصہ رکھتی ہے:حافظ محمد کامران 

Nov 11, 2021


شجاع آباد )سٹی رپورٹر(شاہین ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے علامہ اقبال ڈے کے حوالے سے شاہیں ماڈل سکول میں تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبائ￿  و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شاہین ویلفئیر سوسائٹی کے صدر حافظ محمد کامران نے کہا کہ اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں اور ان جیسا شاعر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے جو اپنی شاعری سے قوموں کی تقدیر بدلنے کا خاصہ رکھتے ہوں۔ اقبال صرف ایک شاعر نہیں بلکہ فلسفی اور دانشور سیاستدان اور درویش تھے شاہیں ماڈل سکول پرنسپل میڈم کنول بتول نے بھی علامہ اقبال کی زندگی پر روشنی ڈالی 

مزیدخبریں