ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ،11زخمی 

Nov 11, 2021

وہاڑی ،گگو منڈی،بویوالا،خیر پور ٹامیوالی ، مظفر گڑھ (خبرنگار،نامہ نگار) ٹرالر نے بزرگ سائیکل سوار کچل ڈالا ،تیز رفتار ہارویسٹر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا دو خواتین جاں بحق،ٹرک کی زد میں آکر بزرگ چل بسا تفصیل کے مطابق 22ویلر ٹرالر نے بزرگ سائیکل سوار کچل ڈالا، حادثہ کے نتیجے میں سائیکل سوار محمد عارف موقع پر جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بزرگ کی نعش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ پولیس نے ٹریلر قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی۔گگو منڈی سے نامہ نگارکے مطابق کہروڑ پکا کا رہائشی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ساہیوال جا رہا تھا جب وہ نواحی گائوں 217۔ای بی کے قریب پہنچا تو تیز رفتار ہارویسٹر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں دو خواتین یاسمین اور جمیلہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ محمد اکرم اور 8سالہ بچہ علی حسن شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال گگو منڈی منتقل کر دیا ۔جہانیاں سے نامہ نگارکے مطابق جہانیاں بائی پاس پر رات گئے 70سالہ صادق مہری ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ جہانیاں نے ضرروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔خیرپورٹامیوالی سے خبر نگار کے مطابق میلسی لنک بہاولپور روڈ خیرپور ٹامیوالی روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹرک نے کچل ڈا لا جس کے نتیجے میں وسیم ولد گلزار احمد سکنہ بستی کھرلاں موقع پر جاںبحق ہوگیا ۔جبکہ ثمر عباس بھٹہ سکنہ محلہ جمانی خیرپور شدید زخمی ہوگیا جسے ٹی ایچ کیو خیرپور پہنچادیا گیا پولیس تھانہ خیرپور نے ٹرک کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق لوڈر رکشے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو کے مطابق جھنگ روڈ پر ہیڈ محمد والا کے قریب تیزرفتار لوڈر رکشہ اور تیزرفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے،حادثے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ٹریفک حادثات 

مزیدخبریں