ملتان (خبر نگار خصوصی )ایف آئی اے ملتان سرکل میں وفاقی محکموں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر ملتان سے مانگ لی ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان سرکل زاہد محمود نے وفاقی محکموں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کے بارے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان سے تفصیلات مانگ لی ہیں ضلعی انتظامیہ کی نشاندھی پر ان قابضین ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ وفاقی محکموں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اداروں کی جائیدادوں پر قابضین کے حوالے سے ایف آئی اے کو آگاہ کریں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈویژن ٹو پنجاب سید فرید علی شاہ گزشتہ روز ملتان پہنچ گئے آج ایف ائی اے ملتان سرکل آفس میں جنوبی پنجاب کے افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ایک مقدمے کے سلسلے میں بھی پیش ہونگے۔
تفصیلات طلب