کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں:اے آئی جی

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے ڈیرہ غازی خان میں نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر وقاص نذیر نے ملاقات کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے آپ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مفاد عامہ میں برؤے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں رہیں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ گروہوں اور عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے اور ان کی کمین گاہوں،پناہ گاہوں کو ختم کرنے پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے ہدایت کی کہ پورے ریجن میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے بھی مزید اقدامات کئے جائیں اور حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنایا جائے ریجنل پولیس آفیسر وقاص نذیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ مفاد عامہ کی بہتری کے اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
اے آئی جی

ای پیپر دی نیشن