شہرمیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 8روپے اضافے سے328روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے226روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت182روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر ٹماٹرکی قیمت 200روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔عوام نے ٹماٹرپہنچ سے دور ہونے کے بعدہانڈی بنانے کے لئے دہی کا استعمال شروع کر دیاہے۔