افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے، افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا، افغان وزیرخارجہ اور وفد کو یقین دلایا ہے کہ افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان عوام کے لیے ہم خوراک، ادویات اور شیلٹرز بھجوا رہے ہیں، افغان بارڈر سے پاکستان آنے والے شہریوں کو مفت کوویڈ ویکسین لگائی جا رہی ہے، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
سے بچاؤ کیلئے خیمے بھجوا رہے ہیں۔اسی طرح سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچنے والے افغان شہریوں کو ہم کوروناء ویکسین بھی بلا معاوضہ فراہم کریں گے۔ عالمی برادری سے میری ایک مرتبہ پھر درخواست ہے کہ افغانوں کو درپیش اس بڑے انسانی بحران کے تدارک کےحوالے سے اپنی اجتماعی ذمہ داری پوری کرے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 11, 2021