ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے اوور کی تیسری ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کو چلتا کردیا جو گولڈن ڈک کاشکار ہوئے۔اس سے قبل دبئی میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آسٹریلیا نے اب تک 15 اوورز میں5 وکٹ کے نقصان پر115 رنز بنالیےہیں ۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل: 177 رنز کا ہدف, آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 15 اوورز میں5 وکٹ کے نقصان پر115رنز بنالیے
Nov 11, 2021 | 22:20