ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا نےشکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ واررنر نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں فنچ کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری سے بیٹگ جاری رکھی۔پورے ٹورنامنٹ میں آف کلر دکھائی دینے والے شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی بولنگ کا جادو جگاتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش 28، اسٹیون اسمتھ 5، ڈیوڈ وارنر 49 اور گلین میکسول 7 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔مارکس اسٹونس اور میتھو ویڈ آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ اسٹونس نے 31 گیندوں پر 40 جب کہ میتھو ویڈ نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز مستحکم انداز میں کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں وکٹ گنوائے بغیر 47 رنز بنائے اور ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔بابراعظم 39 رنز بنانے کےبعد آؤٹ ہوئے تاہم محمد رضوان نے ایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی وہ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فخرزمان نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 ، ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے 71 رنز کی شراکت قائم کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ دونوں نے مجموعی طور پر اس ورلڈکپ میں اب تک 411 رنز کی شراکت قائم کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...