برطانیہ میں نرسوں کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے پہلی بار ہڑتال کا اعلان

مہنگائی اور توانائی بحران سے یورپی ممالک میں بے چینی پھیلنے لگی ہے، برطانیہ کی نرسوں نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کر دی ہے۔لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل کالج آف نرسیں کی یہ چھ سالہ تاریخ کی یہ پہلی ہڑتال ہے، ملک کے تمام بڑے اسپتال اس ہڑتال سے متاثر ہیں۔دوسری جانب جنرل سیکریٹری آر سی این پیٹ کولن کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوچکا، غصہ اب اقدام میں تبدیل ہوگا۔وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں فرائض ادا کرنے والے تمام اہلکاروں کے لیے مساوی تنخواہوں کی پیش کش کی گئی تھی لیکن ٹریڈ یونین کی جانب سے وزارتِ صحت کی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن