لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے وفاقی وزیر حزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے سود کےخلاف فیصلے کےخلاف اپیلیں واپس لینے کا اعلان کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے اس اعلان کو مستحسن اور ملک کےلئے نیک شگون قراردیا ہے۔اور کہا اس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ کا سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی جانب سے سود کے خلاف عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی اپیلوں کو سپریم کورٹ سے واپس لینے کا اعلان خوش آئند اور قابل ستائش ہے۔علماءنے کہا کہ سود سے پاک معیشت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت اور یہ فیصلہ قوم کی امنگوں کے مطابق ہے اور یہ ا اسلامیان پاکستان ا یک دیرینہ خواہش تھی جو اللہ نے آج پوری فرمائی اس ہم اپنے رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔
سود سے پاک معیشت ملکی ترقی ،خوشحالی کی ضمانت ہے: عزیز الرحمن ثانی
Nov 11, 2022