اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولایت علی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب


لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولایت علی کی ریٹائرمنٹ پرگزشتہ روز الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ایس پی سی آر او عائشہ بٹ، ڈی ایس پیز و دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ولایت علی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولایت علی کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر نے بھی ریٹائرڈ ہونے پر ولایت علی کو پھول پیش کیے۔ولایت علی نے 39 سال سی ٹی ڈی،سنٹرل پولیس آفس، انویسٹی گیشن ونگ سمیت پنجاب پولیس کے مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دئیے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ ولایت علی کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ ریٹائرڈ ہونیوالے ولایت علی نے بھی آئندہ عوامی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن