لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین ہوم بیسڈ ورکرز ملکی معیشت میں اہم کردار اداکررہی ہیں مگرکم اجرت، ہراسمنٹ اور مڈل مین کے استحصال سمیت لاتعداد مسائل ان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،ہوم بیسڈ ورکرز اپنے ایمپلائر ز کے ساتھ لازمی معاہدہ کریں تاکہ کسی مسئلے کی صورت میں انہیں قانونی تحفظ حاصل ہوسکے، رجسٹریشن ایپ کے ذریعے خود کو رجسٹر کروائیں۔ شرکاء نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز پنجاب ہوم بیسڈورکرز قانون کے ڈرافٹ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میںکیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری لیبرپنجاب راو¿ زاہد، ایگزیکٹوڈائریکٹر ام لیلیٰ اظہر ، خواتین ہوم بیسڈ ورکرز اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے۔
کم اجرت، ہراسمنٹ خواتین ورکرز کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مقررین
Nov 11, 2022