ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت میڈیکل و ڈینٹل کالجز کااجلاس

Nov 11, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی زیر صدارت میڈیکل و ڈینٹل کالجز (سرکاری و نجی)میں داخلے کے سلسلہ میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈر کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس مےں پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر معروف عزیز نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز)ڈاکٹر ماریہ جاوید، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد سلیم، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، سی ای او ایجوکیشن، چیف افسر کارپوریشن خواجہ عمران صفدر، پرنسپل ڈی پی ایس ساجد جمال، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، ضلعی و ٹریفک پولیس کے نمائندگان، امتحانی مراکز کے سکولوں اور کالجوں کے پرنسپل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ میں قائم 5 امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

 جس میں مختلف اضلاع سے ہزاروں طلبہ و طالبات حصہ لیں گے، امتحانی مراکز میں کرسیوں، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں متبادل کے طور پر جنریٹرز کا انتظام، امیدواروں کے ہمراہ آنے والے افراد کے لیے سایہ دار جگہ، پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی، سیکیورٹی اور ٹریفک سمیت دیگر انتظامات کو قبل از وقت مکمل کیا جائے تا کہ امتحان کے روز امیدواران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے جس سے بدمزگی پیدا ہو، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام امتحانی مراکز کے قریب امیدواروں کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کی نشاندہی کی جائے اور پارکنگ دستیابی کے بینرز آویزاں کئے جائیں، محکمہ صحت گوجرانوالہ تمام امتحانی مراکز میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہیلتھ ڈیسک، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، کالجز، سکول ایجوکیشن انفارمیشن ڈیسک قائم کریں، امتحانی مراکز کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے اور امیدوار اپنے شناختی کارڈ سمیت ضروری کاغذات لازمی لائیں۔ ہفتہ کے روز تمام محکمے اور سٹیک ہولڈرز مشترکہ فل ڈریس ریہرسل میں شرکت کریں اور انتظامات کو حتمی شکل دیں۔

مزیدخبریں