پاکستان سپر لیگ‘ 200 سے  زائد غیرملکی کرکٹرزدستیاب


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ میں 200 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔انٹرنیشنل کھلاڑی الیکس ہیلز، مارٹن گپٹل، ریلی روسو، رحمن اللہ گرباز، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، سکندر رضا، کولن ایکرمین، ڈیوڈ میلان‘ جیسن رائے اور ڈیوڈ ملر نے اپنی دستیابی کے حوالے سے دستخط کرچکے ہیں۔ڈرافٹ میں ریس ٹوپلے، وین پارنیل، داسن شناکا، لونگی نگیڈی، جیمز نیشم، آرون فنچ، راسی وان ڈیر ڈوسن، ٹام کرن، عادل رشید، نکولس پوران، ایون لیوس، وینندو ہاسرنگا کے بڑے نام شامل ہیں۔


انتظامیہ کے مطابق نیدرلینڈز کے 15، سکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25، کینیڈا کے 10، افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیز کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔پاکستان سپرلیگ کا 8واں سیزن آئندہ برس 9 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان میں کھیلا جائےگا۔ لیگ کے میچز کے لیے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...