وفاقی کالجزکے اساتذہ کا احتجاج تیسرے روزمیں داخل


اسلام آباد(نا مہ نگار)کالج اساتذہ نے فیڈرل گورنمنٹ کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے کے زیر اہتمام اپنا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رکھا، اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا ایچ نائن سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اسلام آباد کے مختلف ایف جی کالجز کے مرد اور خواتین اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اساتذہ کے مطابق ان کے احتجاج کی وجہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تعلیم مخالف اور اساتذہ دشمن پالیسیاں ہیں۔ اساتذہ کا یہ کہنا تھا کہ ان کے مسائل کا حل صوبوں کی طرز پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے علیحدہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام میں ہے۔ایف جی سی ٹی اے کی صدر ڈاکٹر رحیمہ رحمن کے مطابق ایف ڈی ای کی امتیازی پالیسیاں وفاقی کالجوں کے 4سالہ بی ایس پروگرامز، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کو بری طرح نقصان پہنچا رہی ہیں۔ایف ڈی ای کے ارباب اختیار ان پروگرامز کو سمجھنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

ای پیپر دی نیشن