کراچی،کے ایم سی اہلکار کی بدتمیزی پر دکاندار مشتعل، احتجاجاً بوہری بازار بند

Nov 11, 2022


کراچی(این این آئی)کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کے اہلکار کی بدتمیزی پر کراچی کے بوہری بازار صدر کے دکاندار مشتعل ہو گئے جنہوں نے احتجاجا مارکیٹ بند کر دی۔کے ایم سی کے اہلکار شاہ نواز نے دکانداروں سے گالم گلوچ کی اور بھتہ نہ دینے پر ان کا سامان اٹھا لیا۔اس صورتِ حال پر دکاندار مشتعل ہوگئے جنہوں نے پولیس بلا لی۔پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کے ایم سی اہلکار اور دکانداروں میں پھر گالم گلوچ ہوئی۔مشتعل دکانداروں نے بوہری بازار بند کرا دیا اور بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کیا۔دکانداروں نے کہاکہ کے ایم سی کا اہلکار شاہ نواز پرائیویٹ گاڑی میں آتا ہے اور بدمعاشی کرتا ہے، بھتہ بھی لیتا ہے۔

مزیدخبریں