احتجاج کا 25واں دن: ہزاروں مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور


کراچی(این این آئی)گرینڈ ہیلتھ الائنس اور محکمہ صحت سندھ میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کا شکار مریض ہونے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جی ایچ کا احتجاج 25 روز میں داخل ہوچکا ہے تاہم وزیر صحت سندھ اور ڈاکٹرز کی سرد جنگ میں مریض پس رہے ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے جمعرات کوتیسرے روز بھی سندھ سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج جاری رہاجس کے باعث اسپتالوں میں او پی ڈی سروس 25 روز سے بند ہے۔اس احتجاج کے باعث کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ہونے والے ہزاروں مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں آپریشن بھی معطل کر دیئے گئے ہیں۔اسپتالوں میں ہونے والے یومیہ ہزاروں ٹیسٹ بھی بند ہیں جبکہ ایکسرے، ایم آر آئی اور سٹی اسکین کے لیے بھی مریض پریشان ہیں جس کی وجہ سے نجی لیبارٹریز زائد قیمت میں ٹیسٹ کرنے لگی ہیں۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس

ای پیپر دی نیشن