معروف عالم دین مولانا جمیل اظہر وتھرانے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی


کراچی (این این آئی)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ سے معروف عالم دین مولانا جمیل اظہر وتھرا نے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے علامہ جمیل احمد راٹھوڑ، علامہ جمیل احمد وتھرا، شیخ الحدیث مولانا ضیا الدین و دیگر علما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک سازش کے تحت عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے بیانیہ چلتا چلتا قاتل تک پہنچا جس نے عمران پر حملہ کیا اس کا بھی وہی بیانیہ سامنے آیا، عمران خان ان خدشات کا اظہار پہلے کرچکے تھے کہ ان پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کرانے کی سازش بنائی گئی ہے ایسے جھوٹے بیانیے بنا کر عمران خان قتل کرنا چاہتے تھے لیکن جو اللہ پاک چاہتا ہے وہی ہوتا ہے ان کے تمام تدبیروں مٹی میں مل گئی عمران خان ایک بار پھر ان کی سازش سے بچ نکلے ہیں عمران خان عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں ان کی کال پر آج لانگ مارچ شروع ہوگیا ہے جو لوگ عمران خان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں سارے لوگ بے نقاب ہورے ہے عمران خان نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کی بات کی ہے۔ 
 مولانا جمیل اظہر

ای پیپر دی نیشن