علامہ اقبال پر سبجیکٹ میٹرک اور انٹر کے نصاب میں شامل کیا جائے، حاجی اشرف قادری

Nov 11, 2022


کراچی(سٹی ڈیسک ) قادری اینڈ قریشی فاو¿نڈیشن اور کیو اینڈ کیو بزنس گروپ کے چیئرمین ممتاز اسلامی اسکالر حاجی محمد اشرف قادری نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے سے پہلے پاکستان کا خواب دیکھنے والے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال لاءپڑھنے کیلئے یورپ گئے آپ نے جرمنی میں قیام کرتے ہوئے اپنی پڑھائی مکمل کی پاکستان واپسی پر سیاست کا آغاز کیا علامہ اقبال نے اس وقت مسلم لیگ کو جوائن کیا اور قیام پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا علامہ اقبال کے دادا شیخ جمال الدین اور والد گرامی شیخ نور محمد نے علامہ اقبال کی ایسی تربیت فرمائی کے ایک بہت بڑا حلقہ حامیان فیض یاب ہوتا رہا۔ آپ نے شاعری میں بھی بہت بڑا مقام پایا آپ کی شاعری تعمیری ذہن کی عکاسی کرتی تھی تو دوسری طرف آپ کی شاعری میں عشق رسول غالب رہتا تھا اور پاکستان کے قیام میں حقیقی جدوجہد فرمائی شاعری میں شاعر مشرق کا خطاب ملا۔ ڈاکٹر علامہ اقبال نے کئی زبانوں میں تعلیم اور شاعری کی جن میں اردو، عربی اورفارسی زبان شامل ہے۔ ڈاکٹر علامہ اقبال کا خاصہ تھا کہ آپ تعلیم کے سلسلے میں جب یورپ گئے تو آپ کا قیام جرمنی اور انگلینڈ میں بھی رہا مگر آپ نے اپنا اسلامی کلچر کہیں نہیں چھوڑا۔ علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر میں انقلاب برپا کیا ۔علامہ اقبال کی شاعری رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ 
 حاجی اشرف قادری

مزیدخبریں