احتجاج اور سڑکیں بند کرنے سے حکومتیں نہیں گرتیں: سعید منیس 


جب بھی انتخابات ہوئے مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کردیاآئے روز سڑکیں بند کرکے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے سے حکومتیں کبھی نہیں گرتیں ہمیشہ ہی جمہوری دور میں مذاکرات اور باہمی مشاورت ہی بہترین راستہ ہے عمران خان اگر انتخابات چاہتے ہیں توحکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں یوں سڑکوں پر عوام کے جتھے لیکر گھومنے سے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما سعید احمد خان منیس نے ٹبہ سلطان پور کی معروف شخصیت سید علی عباس شاہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سعید احمد خان منیس نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے ریلیف پکیج سے کسان خوشحال ہوگا ۔ اس موقع پر سید علی عباس شاہ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ ، ملک افتخار رسول آہیر ، سید محسن حسین شاہ ، سید ثمر عباس شاہ، سید دلبر حسین شاہ ، ملک ندیم ،چوہدری سعید کمبوہ نمبردار سمیت علاقہ کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن