ایم پی اے ندیم قریشی کا پل شیدی لعل کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ


ملتان (خبرنگار خصوصی) رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے ملتان شہر کے قدیمی پل شیدی لعل کی تزئین و آرائش اور بحالی و مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ ہائی ویز کے افسران کو تعمیراتی سامان کے اعلی معیار کے استعمال کو یقینی بنانے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس دوران انہیں بتایا گیا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ اس پل کی تعمیر و تزئین تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن