روہیلانوالی‘ماہڑہ شہر (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت شعیب اختر خان گوپانگ نے روہیلانوالی کو تحصیل بنانے کا مطالبہ کر دیا ساتھ ہی مختلف طبقات کے لوگوں تاجر برادری , صحافی برادری , وکلاءبرادری , طلباء و سول سوسائٹی کے لوگوں کو تحصیل کی آواز بلند کرنے کی دعوت دے دی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندے عوام کیلئے کچھ نہیں کر رہے انہوں نے صحافیوں , شہریوں , تاجر برادری کے توسط سے گورنمنٹ و منتخب نمائندوں سے ضلع مظفر گڑھ کے اہم اور تاریخی قصبے روہیلانوالی کو تحصیل کا درجہ دلوانے کی بھرپور اپیل کی ہے۔
روہیلانوالی کو تحصیل بنایا جائے: شعیب اختر گوپانگ،مختلف طبقات کو آواز بلند کرنے کی دعوت
Nov 11, 2022