ریگولرائزیشن پالیسی 2021کے تحت 9ماہ سروس والے ملازمین مستقلی کےلئے اہل 

Nov 11, 2022


ملتان( خصوصی رپورٹر)مرکزی صدر پنجاب ووکیشنل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ووکیشنل اساتذہ کی میٹنگ کے دوران بتایا کہ گورنمنٹ ریگولرائزیشن کی 2021کی پالیسی کے تحت 9ماہ سروس میں رہنے والے ڈیلی ویجز ملازمین مستقلی کے لئے اہل ہیں اور یہ سروس پالیسی ان اداروں پر مکمل طور پر اپلائی ہوتی ہے جن کے ملازمین سول سرونٹ نہ ہوں البتہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ملازمین بھی سول سرونٹ نہیں ہیں. غفار خان کا مزید کہنا تھا کہ 600 سے زائد اساتذہ کی مستقلی کے متعلق لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کو سپریم کورٹ نے بحال رکھاہے اور دوسری جانب ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسوقت پی وی ٹی سی کے پاس 1157مستقل سیٹیں موجود ہیں جبکہ یہ ادارے کا استحقاق ہے کہ بقایا جات ادا کرے یا نا کرے. اگر کوئی ملازم عدالت سے رجوع کرنا چاہے تو یہ اس کا حق ہے۔

مزیدخبریں