کبیروالا(نمائندہ نوا ئے وقت) نادار،مستحق طلباءکی ضرویات پوری کر کے ان میں احساس محرومی ختم کیا جاسکتا، نادار طلبا ءکی مدد انکامستقبل سنوارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، مستحق طلبا ء کو یو نیفارم کیساتھ جرسیاں اور سکول شو ز بھی فراہم کئے جائیں گے،ان خیالا ت کا اظہار ریٹائرڈ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانوالہ چوہدری حاجی محمد اشرف بندیشہ نے گزشتہ روز سماجی راہنماو¿ں حاجی عبدالطیف صابر آرائیں، حاجی محمد حسین(صندل والے) چوہدری اسلم شاہد کمبوہ کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانوالہ میں نادار، مستحق طلبا ء میں وردیاں تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نادار اور مستحق نادار مسلمان بھائیوں خصوصاََ ملک کے مستقبل کے معماروں کی امداد کرنا ہمارے دین کا حصہ ہے انکی تعلیمی ضروریا ت پوری کر کے ہم ان میں حصو ل جذبہ تعلیم کومزید تیز بنا سکتے ہیں۔
نادارطلباءکی ضرویات پوری کر کے ان میں احساس محرومی ختم کیا جاسکتا:سماجی رہنما
Nov 11, 2022