الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع وہاڑی کی طرف سے پچاس سے زائد فری ویل چیئرز تقسیم 


وہاڑی (نامہ نگار)الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع وہاڑی نے اڈا پکھی موڑ میں پچاس سے زائد فری ویل چیئرز تقسیم کیں جس میں حاجی محمد طفیل وڑائچ سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع وہاڑی، جماعت اسلامی کے رہنماءچوہدری علی وقاص ہنجرا، امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی چوہدری طارق محمود، صدر الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع وہاڑی عبدالعزیز بھٹہ نے معذور افراد میں فری ویل چیئرز تقسیم کیں۔ اس موقع پر چوہدری علی وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا الخدمت فاو¿نڈیشن لوگوں کو فری ویل چیئرز کے علاوہ بھی معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں خوشیاں لانے لے لئے بیمثال جدو جہد کر رہی ہے۔ کوئی یتیم اور لاوارث بچے ہیں تو ان کی کفالت کی بھی ذمہ داری اپنے سر لے رہی ہے حاجی طفیل وڑائچ، ضلعی امیر جماعت اسلامی طارق محمود، صدر الخدمت فاو¿نڈیشن عبدالعزیز بھٹہ اور نائب صدر زاہد جاوید نے بھی خطاب کیااس موقع پر چوہدری عبد المتین، چوہدری علی احمد صابر، محمد اکرام بٹ، رانا محمد بلال، زنیر ساجد ہنجرا، علی مرزا، احمد رضا ودیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن