جھگڑے میں ملوث دو افراد کی ضمانت  مسترد  ملزمان عدالت کے احاطے سے فرار

Nov 11, 2022


شہدادپور(نامہ نگار)شہدادپور ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان قاضی کی عدالت نے جھگڑے میں ملوث دو افراد کی ضمانت  مسترد کر دی ملزمان احاطہ عدالت سے فرار تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں  ٹنڈوآدم روڈ پر قائم گاؤں ڈاکٹر عبدالرشید آرائیں میں پٹاخے بجانے  پر جھگڑے ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی جس میں سے دوملزمان کی ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں سماعت ہوئی دوران سماعت وکیل کے دلائل کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان قاضی نے دونوں ملزمان حفیظ الرحمان آرائیں اور زکاء  اللہ آرائیں کی ضمانت رد کر دی ضمانت  مسترد ہوتے ہی دونوں ملزمان عدالت کے احاطے سے فرار ہو گئے پولیس ملزمان نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزیدخبریں