مخیر حضرات دینی کاموں میں دعوت اسلامی کاساتھ دیں، حاجی ایاز عطاری

Nov 11, 2022


ٹنڈو الہ یار( بیورو رپورٹ)  دعوت اسلامی کے  زیر انتظام چلنے والے  ہزاروں جامعات و مدارس المدینہ  میں لاکھوں  طلبہ و طالبات  کو بالکل  فری  دینی تعلیم دی جارہی ہے، جس کے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات ہیں، انہی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی 13 نومبر  بروز اتوار کو ٹیلی تھون (عطیات مہم )کا سلسلہ کرنے جارہی ہے۔  ان خیالات کا اظہار  مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران سندھ مشاورت حاجی محمد ایاز عطاری نے ٹنڈوالہ یار میں  اجتماع میں بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی اب تک تقریباً80کروڑ روپیہ دعوت اسلامی سیلاب متاثرین اسلامی بھائیوں میں خرچ کر چکی ہے اور مزید دعوت اسلامی کوشش کر رہی ہے کہ  بے گھر  افراد کو اپنے گھروں میں پھر سے ا?باد کرے اس کے علاوہ ہزاروں عالم، لاکھوں حافظ دعوت اسلامی نے اْمّت کو دیئے ہیں،  ہزاروں مساجد بنا ئی  اور یہ سلسلہ بھی ابھی جاری ہے، 80 سے زائد شعبہ جات میں دعوت اسلامی دینی کام کر رہی ہے  یہ تمام دینی کام  مخیر حضرات سے تعاون سے ہی ممکن ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ 13 نومبر کو دعوت اسلامی عطیات مہم ٹیلی تھون کرنے جا رہی ہے اس میں  ا?پ حضرات کا بھرپور تعاون  چاہئے،رکن شوریٰ نے کہا کہ امیر اہل سنت حضرت مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے بھی لوگوں کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ہے اور تعاون کرنے والوں کو خوب دعاؤں سے نوازا ہے۔

مزیدخبریں